4 نومبر 2018 - 11:56
ایرانی پارلیمنٹ " امریکہ مردہ باد " کے نعروں سے گونج گئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے امریکہ کی عالمی سطح پر معاندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں " امریکہ مردہ باد " کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے امریکہ کی عالمی سطح پر معاندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں " امریکہ مردہ باد " کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ کےنمائندوں نے ایران کے خلاف امریکہ کے معاندانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے تہران میں 13 آبان امریکی سفارتخانہ پر قبضہ کے دن کی مناسبت سے ریلی میں بھی شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169